نئی دہلی30،جو لائی: (یواین آئی ) ا ین ڈی آر ایف کے ذریعے ملک کے سیلاب کے خطرے والے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو بچانے اور متاثرہ علاقوں سے انہیں باہر نکالنے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچاؤ کا کام کرنے والی این ڈی آر ایف کی44 ٹیمیں ارونا چل پردیش ، آسام ، بہار، گجرات، ہماچل پردیش ، جھارکھنڈ، جموں و کشمیر، مدھیہ پر دیش ، راجستھان ،
اترپردیش ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں بچاؤ اور راحت رسانی کی کاموں میں متعلقہ ریاستی انتظامیہ کی زیادہ کرنے کیلئے پہلے سے ہی تعینات ہیں ۔
این ڈی آر ایف کی ٹیمیں کشتیوں، گہرائی میں غوطہ لگانے والوں ، لائف بوائے (پانی میں ڈوبنے سے بچانے میں کام آنے والا موٹر گاڑیوں کے ٹیوب جیسا گول آلہ ) ، لائف جیکٹوں اور سیلاب کے دوران بچاؤ کے کام آنے والے دیگر سازو سامان سے پوری طرح لیس ہیں ۔